کیا آپ انسٹاگرام پر اکاونٹ ویریفائی کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں؟
انسٹاگرام اکاونٹ کی ویریفئیکیشن کےلیے اپلائی کرنے اور مطلوبہ نیلے رنگ کا چیک مارک حاصل کرنے کے لیے چھ آسان اقدامات ہیں۔
اس بلاگ میں ہم آپکو بتائیں گے کہ انسٹاگرام کی ویریفئیکیشن کے لیے کیسے درخواست دی جائے (یہ آسان ہے)
اور آپ کو کوالیفائی کرنے کے لیے کچھ تجاویز بھی فراہم کریں گے (یہ مشکل حصہ ہے)۔
انسٹاگرام کی ویریفیکیشن کا کیا مطلب ہے؟
انسٹاگرام کی ویریفیکیشن سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ متعلقہ قابل ذکر عوامی شخصیت یا مشہور شخصیت یا عالمی برانڈ کا اصلی اور مستند اکاؤنٹ ہے۔آپ نے بہت سارے ویریفیکیشن بیج دیکھے ہوں گے۔ جیسا کہ ٹویٹر، فیس بک پر اکاونٹس ساتھ ، چھوٹے نیلے رنگ کے نشانات اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے ہیں کہ پلیٹ فارم نے تصدیق کی ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹ قابل اعتماد ہے یا اصلی اور مستند اکاؤنٹ ہے۔یہ بیجز اصلی اکاؤنٹس کو نمایاں کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں ، تاکہ انسٹاگرام صارفین کو یقین ہو کہ وہ صحیح شخص یا برانڈ کو فالوکر رہے ہیں۔ انہیں سرچ کے نتائج میں اور پروفائلز میں تلاش کرنا آسان ہو۔
انسٹاگرام نے واضح کیا ہے کہ انسٹاگرام الگورتھم تصدیق شدہ اکاؤنٹس (جیسے کاروباری اکاؤنٹس) کے ساتھ امتیازی برتاو نہیں کرتا۔ لیکن پھر بھی ویریفاییڈ اکاؤنٹس اوسطا زیادہ ٹریفک حاصل کرتے ہیں یا انکی پوسٹس زیادہ وائرل ہوتی ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ زبردست مواد شائع کر رہے ہیں جو ان کے فالوورز کے لئے دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔
کون انسٹاگرام پر ویریفیکیشن کروا سکتا ہے؟
کوئی بھی انسٹاگرام پر ویریفیکیشن بیج کی درخواست کرسکتا ہے۔ تاہم ، انسٹاگرام چنتا ہے کہ اصل میں کس کو ویریفیکیشن بیج دینا ہے۔ لہذا ، اگر آپ ایک ایسا اکاؤنٹ چلا رہے ہیں جو “قابل ذکرً ہے اور آپ کے پاس ٹویٹر یا فیس بک پر نیلے رنگ کا چیک مارک ہے۔ پھر بھی انسٹاگرام اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کو انسٹاگرام پربھی ویریفیکیشن بیج مل جائے گا۔انسٹاگرام نے دو ٹوک کہا کہ “صرف عوامی مشہور شخصیات اور برانڈزکو ویریفیکیشن بیج دئے جاتے ہیں۔” دوسرے لفظوں میں: “صرف ایسے اکاؤنٹس ہیں جن کے نقالی ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
ذیل میں بات کرتے ہیں کہ کون اسکا اہل ہے۔
پہلے ، آپ کوانسٹاگرام کی شرائط اور کمیونٹی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو ذیل میں دئے گئے ہر معیار کو پورا کرنا ہوگا
مستند: کیا آپ کا اکاؤنٹ ایک حقیقی شخص ، رجسٹرڈ کاروبار ، یا برانڈ کی نمائندگی کرتا ہے؟ آپ میم پیج یا فین اکاؤنٹ نہیں بن سکتے۔
منفرد یونیک: کوئی شخص یا کاروبار صرف ایک اکاؤنٹ انسٹاگرام کی ویریفیکیشن حاصل کر سکتا ہے ، مختلف زبانوں کےلئے اکاؤنٹس کو مخصوص استثناء ہے۔
عوامی: نجی انسٹاگرام اکاؤنٹس تصدیق کے اہل نہیں ہیں۔
مکمل: کیا آپ کے پاس مکمل بائیو ، پروفائل فوٹو ، اور کم از کم ایک پوسٹ ہے؟
قابل ذکر: انسٹاگرام قابل ذکر کی وضاحت کرتا ہے کہ جو “مشھورومعروف” اور “بہت زیادہ سرچ” کیا گیا ہو۔
اگر آپ نسبتا پراعتماد ہیں کہ آپ ان معیارات پر پورا اترتے ہیں یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ان معیارات کے قریب ہیں تووقت آگیا ہے کہ آپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ویریفئیکیشن کےلیے اپلائی کریں۔
کیا آپ مشہور ہوئے بغیر انسٹاگرام کی ویریفئیکیشن کا بیج حاصل کرسکتے ہیں؟
اچھی خبر یہ ہے: آپ کر سکتے ہیں!
جب تک آپ مذکورہ بالا تمام معیارات پر پورا اترتے ہیں اور “قابل ذکر” کا ثبوت فراہم کرنے کے قابل ہیں (یعنی ظاہر کریں کہ وہ شخص ، برانڈ ، تنظیم ، جسکا اکاونٹ ہے، وہ قابل زکر عوامی مفاد میں ہے) تو آپ انسٹاگرام ویریفئیکیشن بیج حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ تکنیکی طور پر فالوورز کی تعداد کا کوئی معیار طے نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر تصدیق کے لیے درخواست کیسے دیں
انسٹاگرام پر تصدیق کا عمل دراصل کافی آسان ہے
اپنے پروفائل پر جائیں اور اوپر دائیں کونے میں ہیمبرگر آئیکن پر کلک کریں۔
سیٹگز پر کلک کریں۔
اکاؤنٹ پر کلک کریں۔
ویریفئیکیشن کی درخواست پر کلک کریں۔
درخواست فارم
آپ کا قانونی نام۔
آپ کس نام سے”جانا جاتے ہیں” یا کام کرنے کا نام (اگر قابل اطلاق ہو)
اپنی کیٹیگری یا صنعت منتخب کریں (مثال کے طور پر: بلاگر ، کھیل ، خبریں،میڈیا ، کاروبار،برانڈ،تنظیم وغیرہ)
افراد کے لیے ، آپ کو اپنی سرکاری شناختی تصویر بھی جمع کرانی ہوگی۔ یہ ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ ہو سکتا ہے۔
کاروباری اداروں کے لیے ، یوٹیلیٹی بل ، آفیشل بزنس دستاویز ، یا ٹیکس فائلنگ۔
سینڈ پر کلک کریں۔
انسٹاگرام کے مطابق ، ان کی ٹیم آپ کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد آپ کو چند دنوں یا ایک ہفتے کے اندر نوٹیفیکیشن ٹیب میں براہ راست ہاں یا نہیں میں جواب دے گی۔
انسٹاگرام پر تصدیق کرنے کے لئے ٹپس۔
کوئی بھی انسٹاگرام پر ویریفیکیشن کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ لیکن اصل میں منظوری حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔
میں نے ذیل میں تمام بہترین طریقوں کو مرتب کیا ہے جو آپ کی درخواست کی منظوری کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کریں گے
ویریفئیکیشن بیج خریدنے کی کوشش نہ کریں۔
جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
مزید (حقیقی) فالوورز حاصل کریں۔
بائیو میں کسی بھی کراس پلیٹ فارم لنکس کو حذف کریں۔
اپنا اکاونٹ زیادہ سرچ کروایا جائے
جب آپ کا نام خبروں میں ہو تو درخواست دیں۔
کسی ایجنسی یا پبلشر کے ساتھ کام کریں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کی پروفائل اور بائیو مکمل اور موثر ہے۔
اگر آپ پہلی بار مسترد ہوں تو دوبارہ کوشش کریں۔
ویریفیکیشن صرف آغاز ہے۔
اپنی نئی نیلی مہر سے فائدہ اٹھائیں ، اپنی انسٹاگرام کی حکمت عملی کو ریویو کریں اور اپنے فالوورز کے لیے دلچسپ مواد شائع کریں۔
کیونکہ
برانڈز صرف چیک مارک سے نہیں چل سکتے۔
تحقیق و تحریر: ذیشان
https://twitter.com/XeeShan011
Avid Internet Fanatic. Proud travel trailblazer. Internet geek, Explorer, Web nerd, Enthusiast.
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment