صحت زندگی

پانی

water

اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے ان میں سے ایک نعمت پانی ہے۔
کیا کبھی ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں پر غور کیا ہے؟
کیا کبھی ہم نے شکر ادا کیا ہے اللّٰہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا۔
نعمت بھی اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے جو رب پاک اپنے بندوں کو دیتا ہے۔
پانی دوسروں کو زندگی دیتا ہے، اس دنیا میں جتنے بھی انسان یا جانور ہیں وہ پانی ہی کی وجہ سے زندہ ہیں۔ آپ خود سوچیں اگر آپ کچھ دن کھانا نا کھائیں تو شاید آپ زندہ رہ بھی لیں لیکن اگر آپ ایک دن بھی پانی نا پئیں تو آپ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ پانی صرف انسانوں کے لئے نہیں بلکہ پیڑ، پودوں اور پھولوں کے لیے بھی زندہ رہنے کی وجہ ہے۔اگر پیڑ پودوں اور پھولوں کو ہم پانی نا دیں تو وہ مرجھا جائیں گے اور سوکھ جائیں گے، اور جب یہ پیڑ پودوے ہی نہیں ہوں گے تو ہمارے ماحول میں گرمی بہت زیادہ ہوگی گرمی کا پارہ بہت بڑھ جائیے گا۔ پانی ہی کی وجہ سے ہمارا نظام چل رہا ہے جب وہ چیز ہی نہیں ہوگی تو پھر ہماری یہ دنیاکیسے چلے گی؟
پانی کی وجہ سے ہمارے ملک کی معیشت چل رہی ہے آپ سب سوچ رہے ہوں گے کیسے آپ جانتے ہیں ہمارا ملک پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کو زیادہ طاقت زراعت سے ملتی ہے اور زراعت کا سارا نظام چلتا ہی پانی پر ہے جب پانی فصلوں کو زمینوں کو ملتا ہے تو وہاں پیدوار بہت اچھی ہوتی ہے اور پھر ہماری معیشت دوڑ پڑتی ہے ۔پانی صرف زندہ رہنے کے لیے نہیں بلکہ ملک چلانے کے لیے بھی ضروری ہے،ایک زرعی ملک جس کے نظام کو چلانے کے لیے پانی کی کتنی اہمیت ہوگی آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔
اس لیے حکومت پاکستان ڈیم بنا رہی ہے کیوں کہ آنے والے وقت میں پانی کی کمی بتائی جا رہی ہے، اس لیے ایک ملک کے لیے ڈیم بنانا اور پانی کا ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے جب کہ وہ ایک زرعی ملک ہو تو اس کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔ پانی خود بھی ایک قسم کی زندگی ہے جس کے اندر بہت سارے زندہ جانور رہتے  ہیں جیسے کے جہیل،ندی سمندر وغیرہ ہیں ان کے اندر مگرمچھ، مچھلیاں، مینڈک اور بھی بہت جانور رہتے ہیں جن کی دنیا پانی کے اندر ہے جو کہ پانی کے بنا رہ ہی نہیں سکتے۔ اگر کسی جگہ پانی سوکھ جاۓ تو وہاں نمک پیدا ہوتا ہے جو کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔
پانی مفت میں ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے مل رہا ہے تو ہمیں اس نعمت کی قدر ہی نہیں۔جب کہ ہم سب اچھے سے جانتے ہیں کہ آگے چل کر ہمیں پانی کی کمی پیش آنے والی، ہم اتنا کچھ جاننے کے باوجود بھی بہت زیادہ پانی کا ذائیاں کر دیتے ہیں، ایک ایک پانی کا قطرہ ہمارے لیے کتنا ضروری ہے ہم اس کی قدر ہی نہیں کر رہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ پانی کی اہمیت اور بچت پر سیمینار کرائیں جہاں پر لوگوں کو پانی کی اہمیت اور بچت پر اچھے سے سمجھایا اور بتایا جائیے۔ریڈیو ،ٹی وی، اسکول وغیرہ ان سب چیزوں پر پانی کی اہمیت اور بچت کو اجاگر کیا جائے، جس سے ہمارے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
پانی ہر چیز میں استعمال ہوتا ہے کھانا بنانے سے لے کر گھر بنانے تک، ملک کی معیشت چلانے تک۔
پانی کے بہت سارے نام بھی ہیں اور بہت ساری شکلیں بھی ہیں۔ پانی برف بھی بن جاتا ہے ۔ پانی  کیمیائی چیزوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
آخر میں بس اتنا کہوں گی خود بھی پانی کی بچت کریں اور دوسروں کو بھی اس چیز کا بتائیں۔ اتنی بڑی نعمت پراپنے رب پاک کا شکر ادا کریں.
سعدیہ ناز
سعدیہ ناز
+ posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

سعدیہ ناز

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.