معاشرہ

والدین کی اہمیت قرآن کی روشنی میں

Parents
Waldain

حقوق العباد میں سے سب  مقدم حق والدین کا ہے  اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے بعد
جس حق  کا ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،
نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت وفرنبرداری کی جائے اور
ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے .
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انسان کے لیے جتنے رشتے بنائے ہیں ان میں سب سے زیادہ عزت و مرتبہ والدین کو عطا کیا ہے۔ اسی لیے قرآن کریم میں متعدد مقامات پر والدین کی عزت و عظمت بیان فرمائی اور اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی شکرگزاری کے ساتھ ساتھ والدین کا شکر بجالانے کو لازم قرار دیا فرمایا: تم میرا شکر ادا کرو اور اپنے والدین کا بھی.
(لقمان 14)
والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں توحید کے ساتھ اس کا تذکرہ کیا اور ارشاد فرمایا: اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم ﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو.
(الاسراء 23)
والدین کی خدمت نہ کرنا اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنا کس قدر خطرناک عمل ہے نبی کریم ﷺ نے اس بارے میں ارشاد فرمایا: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو گئی پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی۔ عرض کی گئی یارسول اللہ ﷺ وہ کون شخص ہے؟ فرمایا: جس نے اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا اور پھر بھی وہ ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوا.
(مسلم 6512)
اسی طرح نبی کریم ﷺ نے والدین کی نافرمانی کو سب سے بڑا گناہ قرار دیا فرمایا: میں تم لوگوں کو سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں؟ تین بار آپ ﷺ نے اسی طرح فرمایا۔ صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں یارسول اللہ! ضرور بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا.
(بخاری 2654)
ایک سعادت مند شخص کبھی اپنے والدین کی خدمت اور فرمانبرداری میں کوتاہی نہیں کرتا۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے
والدین کی نافرمانی کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نافرمانی قرار دیا ہے.
(ترمذی 1900)
قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں.
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں اپنے والدین کا احترام اور فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ
ہمیں دنیا و آخرت میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا حاصل ہو۔ آمین
تحریر:  سجاول سلیم
Website | + posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

Sajawal Saleem

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.