اسلامی تاریخ

قربانی کا اصل مقصد

Sacrifies
Eid Ul Adha

حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کہ’’ یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں پہنچ جاتا ہے (سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث: 3126)

لہٰذا اس کو خوش دلی سے کرو۔ اور ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا:’’ جس میں قربانی کرنے کی وسعت ہو اور قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔ (ابن ماجہ، ص232 رقم الحدیث 3123)

قربانی چونکہ ایک عظیم عبادت اور شعار اسلام ہے اس لئے ہر سال ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ کوئی بھی کام رب کی اطاعت و فرماں برداری کہ بغیر نہیں کرنا چاہیے ۔

خاص طور پر اس بات کا پیغام کہ ہم ہمیشہ اللہ کے فرامین و احکام کی بجا آوری کے لیے کوشاں اور منتظر رہیں، ایک جانور کی قربانی ہی نہیں بلکہ رب کی جانب سے جس چیز کا بھی حکم آ جائے ہم اس کو رب کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے تیار رہیں

خواہ مال و دولت ہو یا پھر اولاد، دنیا کی کوئی بھی عظیم تر شی ہو ہم اس کو رب کے حضور قربان کرنے کے لیے راضی برضا رہیں ۔

جیسا کہ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نہ صرف اپنی دولت و ثروت کو رب کی بارگاہ میں لٹایا بلکہ اپنے لخت جگر، نور نظر، جگر پارہ، فرزند ارجمند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی تک بھی پیش کر دی اور اپنے رب کی رضا حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے۔

مولی تعالٰی ہم سب کو اپنی رضا حاصل کرنے اور عمل خیر کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

تحریر: سجاول سلیم

Website | + posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

Sajawal Saleem

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.