آج دنیا ڈیجٹل مصنوعات کی عادی ہے آپ کے روز مرہ معمولات سے لے کر آپکے مالیاتی معلومات
سب ٹیکنالوجی کے محتاج ہیں
آپ کہاں جاتے ہیں ، کیا خریدتے ییں ، کیا خریدنا چاہتے ہیں ، آپ کس سے بات کرتے ہیں ، کیا بات کرتے ہیں ، آپ کے موبائل میں موجود تصاویر ، آپ کے ہر پیغام
اگر زیر نگرانی ہو تو آپ کیسا محسوس کریں ؟
یہ اب ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ حکومتیں یا دوسری کئی تنظیم ان معلومات تک رسائی کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تاکہ انکو مناسب انداز میں استعمال کر کہ مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جائے سکے اور دور حاضر میں جب ہر شخص اپنی جیب میں موبائل لئے گھوم رہا کسی حد تک آسان ہے
ماضی میں ایسے کئی ڈیٹا لیکس کا شکار سیاسی حکمران اور صحافی بن چکے ہیں
ایسے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے صحافیوں ، انسانی حقوق کے مہم جو ، سیاست دانوں اور دیگر افراد کو آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے
ایسے ہی جاسوسی کے سوفٹ وئیرز ، این ایس او (اسرائیلی آرگنائزیشن) دنیا کی بڑی حکومتوں کو سوفٹ وئیر فروخت کرتا ہے یہ شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں یہ سوفٹ وئیر دراصل کیا ہے بادی النظر ایسا محسوس ہوتا کہ یہ جاسوسی کے سوفٹ وئیر دراصل دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی تحقیقات کے لئے معاونت کرتا ہے لیکن ماضی میں اہم افراد کے ڈیٹا لیکس کا تعلق کسی جرم سے ثابت نہیں ہوتا اگر فرانزک تحقیقات کی جائیں تو صورت کچھ مختلف شکل اختیار کرے گی
پیگاسس (Pegasus) پروجیکٹ عالمی نگرانی کو یقینی بناتا ہے جو اسرائیلی تنظیم این ایس او بادی النظر میں جرائم کی روک تھام کی تحقیقات کو یقینی بناتا دیکھائی دیتا ہے پس پردہ اسے عالمی نگرانی کے لئے استعمال کیا جانا بعید القیاس ہرگز نہیں ہے
یہ جاسوسی کے سوفٹویر آپکے فون کی سیکیورٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے آپکے ہر پیغام جو آج تک آپ کو ارسال کیا گیا ، ہر فون کال ، ہر تصویر، ہر تصویر ہر ای میل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
یہ آپکے موبائل کے مائکروفون یا کیمرہ کو تب بھی آن کر سکتے ہیں جب یہ آپکے زیر استعمال بھی نہ ہو ۔ اور سب کچھ یوں ممکن ہے کہ آپکو خبر بھی نہ ہو۔
پیگاس اب تک سب سے جدید ترین جاسوسی کا سوفٹ وئیر ہے جو گمان سے بڑھ کر آپکی ذاتی معلومات تک رسائی رکھتا ہے
جہاں تک مثبت استعمال کا سوال ہے یقینی طور پر نگرانی بہت بڑے حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے پروایکٹو اپروچ ہے
مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسا لائحہ عمل اور قانون سازی ترتیب دی جاسکے جس سے عام عوام کی نجی معلومات کو محفوظ رکھا جاسکے
عام عوام کو یہ آگہی ہونا ضروری ہے کہ قانونی طور پر انکی نجی معاملات تک رسائی ممکن نہیں ، بس ایسے قوانین کو نا صرف مرتب کرنا ضروری ہے بلکہ انکی تشہیر بھی کی جانی چاہئے
آپ اپنی آراء سے ضرور آگاہ کرتے رہیں
#از_احسان
احسان خان (Ehsan Khan) ایک مصنف ، شاعر ، بلاگر ہیں جو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سماجی، اقتصادی بہتری کے لئے اور
اردو ادب کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پر منظم کوششوں میں شامل رہتے ہیں
انکی تحریری کاوشوں کے لئے آپ وزٹ کرسکتے ہیں
Ehsan Khan is a writer, poet, and blogger who works on social networking sites for social and economic improvement and
Participate in organized efforts on social media for the promotion of Urdu literature
You can visit for his work on
https://twitter.com/_Ehsan_Khan
پیگاسس پروجیکٹ (Pegasus)
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Excellent Keep up the good work