نافرمان اور سرکش نہیں ہوں
ایک بزرگ وضو کرنے میں مشغول تھے.
ایک شخص جلدی میں آیا، وضو کیا اور جا کر نماز پڑھنا شروع کر دی
ان بزرگ کا معمول تھا، وہ وضو کے تمام مستحبات بجا لاتے اور دعائیں بھی پڑھتے تھے. وضو سے فارغ ہو کر کمرے میں داخل ہونے لگے تو دیکھا وہ شخص نماز پڑھ کر باہر نکل رہا ہے
انہوں نے پوچھا: کیا کر رہا تھا؟
اس نے کہا: کچھ نہیں!
انہوں نے کہا: میں نے خود تجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے!
کہنے لگا: نہیں قبلہ آپ نے غلط دیکھا ہے
انہوں نے پوچھا: پھر کیا کر رہا تھا؟
بولا: بس اللہ کو یہ کہنے آیا تھا کہ میں نافرمان اور سرکش نہیں ہوں .
اس جملے نے بزرگ پر بڑا اثر ڈالا واقعے کے بعد کافی مدت تک جب ان سے پوچھا جاتا: آپ کیسے ہیں؟
جواب دیتے: نافرمان اور سرکش نہیں ہوں!
اے اللہ! ہم جانتے ہیں ہماری عبادات تیری شان کے مطابق نہیں! ہم بس یہ کہنے آتے ہیں: کہ ہم نافرمان اور سرکش نہیں ہیں
تحریر: افشاں طارق
ٹوئیٹر:
Afshan_2016@
افشاں طارق
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment