بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
زندگی میں ہر انسان ایک سبق دینے آتا ہے.. اور ہر سبق کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے… زندگی اسی کا نام ہے… یہاں کچھ لوگ گرانے اور کچھ بنانے آتے ہیں… جو گرانے آتے ہیں وہ تجربہ اور سبق دے کر جاتے ہیں… جو بنانے آتے ہیں وہ کوئی مرتبہ یا مقام دے کر جاتے ہیں… تو ہمیں دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے… تو ایسے لوگوں کا ہمیشہ شکریہ ادا کیا کریں.
وقت کبھی بھی ضائع نہیں ہوتا.
سیکھنے والوں کو ہی سیکھنے کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے، کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے، حادثے ہماری سوچ کو پروان چڑھا دیتے ہیں، ہماری شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں، ہماری صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں.وسائل کی کمی ہی آنکھوں کے خواب پورے کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ جدوجہد وہی کرتے ہیں جن کے پاس خوابوں کو پورا کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوتا ۔جدوجہد کریں إن شاءاللّٰه
اپ کے خواب ضرور پورے ہوں گے اس کے لیے آپ کو چاہیے کے اپ کی زندگی میں جو لوگ آۓ ہیں ان سے سبق حاصل کریں اور آگے بڑھیں آپنی منزل کی جانب آپ کی منزل بہت قریب ہے۔
سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں
ایک بار درودشریف پڑھنے سے
اﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتا ہے ۔
تحریر: محمد فیضان
ٹوئٹر ہینڈل
محمد فیضان
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment