معاشرہ

اسلام کے خلاف نفرت قابلِ مذمت

hate speech

*.* دنیا کے تمام مذاہب قابل عزت ہیں لیکن اسلاموفوبیا پرمبنی اشتعال انگیزی سے تہذیبوں کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے، اس سے صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ ملے گا اس طرح کے واقعات دراصل نفرت کی وہ آگ ہے جو عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے مسلسل خطره ہے، پوری امت مسلمہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس عمر کو سلام پیش کرتی ہے واقعات کچھ یہ ہیں کہ اسلام دشمن مسلسل مسلمانوں کی غیرت ایمانی کا امتحان لینے کے اکثر درپے رہتے ہیں گذشتہ سال ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص نے کرستیان ساند شہر کے پررونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے نوجوان غازی اسلام الياس عمر تیزی سے آگے بڑھا اور اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا۔ نوجوان نے اسلام مخالف شخص کو روکنے کوشش کی تو پولیس الياس عمر کو اس ملعون کو بچانے کے لئے حرکت میں آئی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے بغور سوچا جاۓ اسطرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کاباعث بنتے جا رہے ہیں حالانکہ اس سے قرآن پاک کی عظمت، حقانیت اور عالمگیر پائی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، جب مسلمان کسی بھی الہامی کتاب کی توہین کے مرتکب نہیں ہوتے ہیں تو پھر کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مسلمانوں کے ضبط کا امتحان لے، یورپ کو اس شرمناک واقعہ پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے تھی ، اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکروہ چہرہ سامنے آرہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود کو امن کا علمبردار کہلوانے والا پوپ کیا سو رہا تھا ؟ ۔ یہ اسلام دشمن طاقتوں کا جبر ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہا جائے یا وہ جس مرضی القاب سے نوازیں مگر قرآن پاک کی بے عزتی قابل قبول نہیں حالانکہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دہشتگرد کون ہیں۔ ایسے واقعات کا کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہو قابل برداشت نہیں کیونکہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ، آزادی اظہار کے نام پر مذاہب اور مقدسات کی بے حرمتی قابل مذمت تھا ، مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے نا قابل برداشت ہے اس سے دیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی الله علیہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ہدایت ہے، اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کاباعث سمجھتے ہیں۔ مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے کیونکہ قرآن کریم اعلی ترین کلام الہی ہے۔ قرآن کریم میں دنیا کی ہر شے کا علم ہے جس سے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم تمام آسمانی کتابوں کی رہنما کتاب ہے 1400 سال بعد بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ ناروے میں کرستیان ساند شہر میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا مجرمانہ خاموش رہنا بہت بڑا سوالیہ نشان تھا، جس طرح نوجوان غازی اسلام الیاس عمر نے ملعون گستاخ کو قرآن کریم کی گستاخی کرنے سے روکا تھا اسکی اس جراتمندانہ اقدام کی بدولت وہ اسلامی دنیا کا ہیرو بن گیا ہے. کوئی بھی مسلمان تو ہین قرآن برداشت نہیں کر سکتا اس لیئے دیگر تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو قرآن کریم کا احترام کرنا چاہیے۔ مغرب اسلامی شعائر اور مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرے اسلام کی تعلیمات امن محبت اور رواداری پرمشتمل ہیں ہمارے دین نے ہر مذہب کے احترام کا سبق دیا ہے جس پر تمام مسلمان عمل کرتے ہیں، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا اسلاموفوبیا مبنی اشتعال انگیزی نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے قرآن پاک اور صاحبِ قرآن نبی کریم کی ذات مبارکہ ہمارے لئے انتہائی محترم ہیں، ان کی بے حرمتی کی کوشش عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے ایسی حرکتیں دنیا کا امن تباہ کرسکتی ہیں کیا مذہب کی بے حرمتی سے بڑی دہشت گردی کوئی نہیں ہے پاکستان نے اقلیتوں کو حقوق دینے میں ہمارے ملک میں ہر مذہب کے لوگ اور ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں ناروے کے واقعہ پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے تھا ۔ مغرب اسلامی شعائر اور مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرے اسلام کی تعلیمات امن محبت اور رواداری پرمشتمل ہیں ہمارے دین نے ہر مذہب کے احترام کا سبق دیا ہے جس پر تمام مسلمان عمل کرتے ہیں ناروے میں اسلام دشمن اقدام نے امت مسلمہ میں غم و غصہ پیدا کردیا تھا اور ہے، مسلمان حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس کیخلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی انتہا تک پہنچ چکی ہے۔ توہین قرآن دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔ مقدس اوراق سرعام جلانے پر ناروے حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے اور دنیا کے امن کو قائم رکھنے کیلئے عالمی برادری ایکشن کے طاغوت کے ایسی حرکتوں سے دنیا کا امن قائم نہیں رہ سکتا، اسلام اور مسلمان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے اور امن و سلامتی کا سفیر رہا ہے ہم خبر دار کر رہے ہیں اسلام دشمن انتہا پسند نفرتوں کی جو آگ بڑھکا رہے ہیں وہ خود اس میں جل کر بسم ہوجائیں گے۔

تحریر : ملک صادق حسین کھتری

Twitter Handle

Free launce journalist /Columnist | Website | + posts

Malik Sadique Hussain Khatri is a Freelance Column writer, also has journalist & Social Media Activist. He has written Articles about people, Walfare works, politics, Sports . Her nonfiction articles have been published online in magazines around the country. He is a regular contributor on http://alifnagri.net
Find out his Work on his Twitter account @im_shkhatri


ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

ملک صادق حسین کھتری

Malik Sadique Hussain Khatri is a Freelance Column writer, also has journalist & Social Media Activist. He has written Articles about people, Walfare works, politics, Sports . Her nonfiction articles have been published online in magazines around the country. He is a regular contributor on http://alifnagri.net
Find out his Work on his Twitter account @im_shkhatri

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.