زندگی میں کوئی بھی منصوبہ ہو یا سوچ ہو جس کا تعلق مستقبل سے ہو، جس کا راستہ مشکل ہو، جس کے نتائج واضح نہ ہوں، اس سے نبرد آزما ہونے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سامنے کے پہلو کو دیکھا جائے، اس پر توجہ دی جائے، اسے حل کیا جائے، جب وہ حل ہوجائے، تو اس سے اگلے مرحلے پر جایا جائے، پھر اسے حل کیا جائے، اسی طرح مرحلہ بہ مرحلہ پورے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ خرابی کب آتی ہے؟ جب انسان پہلے مرحلے پر ہی دوسرے، تیسرے، چوتھے مرحلے کے نتائج سوچنا شروع ہو جائے، پریشان ہونا شروع ہوجائے، ٹینشن لینا شروع ہوجائے، پھر ایک وقت وہ آتا ہے جب وہ نامعلوم کے خوف کا شکار ہوجاتا ہے، ۔Fear Of Unknown شاید ایسا نہ ہوجائے، شاید ویسا نہ ہوجائے، یہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ یہ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ یہ انسان کو ٹینشن اور ڈپریشن میں لے جاتا ہے اور اس طرح انسان پہلے مرحلے کو بھی حل کرنے سے محروم ہوجاتا ہے، انجانے خوف کا شکار ہوجاتا ہے. جب بھی زندگی میں کوئی کام، کوئی چیلنج، کوئی سوچ طاری ہو تو توجہ سامنے کی بات، سامنے کے منصوبے، سامنے کے مرحلے پر رکھی جائے، جب یہ حل ہو جائے تو پھر اگلے مرحلے پر جایا جائے، جو سامنے کا مرحلہ ہو، ذہنی اور جسمانی قوتیں اسی پر مرکوز ہونی چاہیے، یہ عملیت پسندی انسان کو نامعلوم کے خوف سے محفوظ رکھتی ہے، اسے کامیابی کا سلیقہ سکھاتی ہے کہ کامیابی ایک ایک سیڑھی پر چڑھنے سے ہی ملتی ہے، اسے راستے پر چلنے کی مستقل مزاجی سکھاتی ہے، جانا میدانی راستے پر ہو، یا پہاڑی راستے پر، سفر کا آغاز پہلے قدم سے ہی ہوتا ہے، پھر دوسرا، پھر تیسرا قدم، کبھی زندگی میں اگلے مرحلوں کی باتیں، اگلے مرحلوں کے خدشات اور اگلے مرحلوں کی سوچیں پہلے مرحلے پر نہ طاری کریں، پہلے مرحلے کو عبور کریں، پھر دوسرے پر جائیں چاہے ذہنی صلاحیت ہو یا جسمانی صلاحیت، یہی کامیابی کا گُر ہے، یہی بات ذہنی تناؤ سے بچانے والی ہے، یہی نامعلوم کے خوف سے محفوظ رکھنے والی ہے، وقت سے پہلے وقت کو ہم طاری نہ کریں، ان دیکھے دکھوں کی ہم آبیاری نہ کریں، جو ہونا ہے وہ ہوگا، جو پانا ہے ملے گا، اس غوروفکر میں ہم، غم کی سواری نہ کریں، گزرا ہوا جو کل ہے، خواب کی صورت ہے، آنے والا کل ہے، ان دیکھی حقیقت ہے، ’آج‘ میں جو ہے، ہاتھ میں وہ بند ہے، آؤ! اس’آج‘ کی ہم دل آزاری نہ کریں.
یہ بھی پڑھیں:
Muhammad Waseem
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment