نمود عشق

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ

Death

‏”موت” رونگٹے کھڑے کر دینے والا لفظ ۔ ایک اٹل حقیقت جو کب کس کو کس وقت آجائے کیسی کو کچھ نہیں پتہ ۔ جس کے لئے امیر ، غریب ، کالا ،گورا کوئی معنی نہیں رکھتا جو اگر آجائے تو یہ نہیں دیکھتی ہے کون کسے کتنا عزیز ہے بس کچھ پل کا کھیل پھر سب ختم :)))))
یہ موت کا تعارف مقصد ڈرانا نہیں مقصد بتانا ہے انھیں جو اس دنیا کی رنگینی میں اسے بھولے ہوئے ہیں جنھیں یاد ہے تو اتنا کہ صبح ہم نے یہ کام کرنا ہے اتنا کمانا ہے یا اتنا لگانا ہے جب کہ اپنے آنے والے ایک سیکنڈ کا بھی انھیں علم نہیں ہوتا کہ ہم اگلے لمحے سانس بھی لے سکے گے یا نہیں 😢😢😢
موت کے بعد کا مرحلہ قبر جس میں آپ کے اپنے آپ کے پیارے خود آپ کو زمین کے حوالے کرتے ہیں خود آپ کو مٹی کے نیچے دفن کرتے ہیں اپنے ہاتھوں سے آپ پر مٹی ڈالتے ہیں اور کچھ دیر کے بعد چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے انسان کی موت کے بعد دنیا بدل جاتی ہے مسافر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے اگر اس نے کانٹوں پر سفر کیا ہے تو پھولوں والی زندگی اس کی منتظر ہوتی ہے اور اگر مختصر اور مصنوعی پھولوں کے پیچے لگا رہا تو اگے کیا ہوگا اتنا تو سب کو پتہ ہے :))
آہ موت کا مزہ ہر نفس کو چکھنا ہے اب وہ ذائقہ کیسا ہوگا یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کیسا بنائے گے
اللہ پاک ہر ایک کی موت آسان کرے اور قبر میں بھی سکوں میسر کرے آمین

ازقلم : ماہ نور امین
Hijjabi_@

ماہ نور امین
+ posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

ماہ نور امین

2 Comments

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • بہت اچھی کاوش۔
    بے شک موت برحق ہے۔۔ ہر ایک کو اسی کی تیاری کرنی چاہیے۔ اسے کے ذائقہ کو اچھا بنانا کی فکر کرنی چاہیے۔