دنیا بدی کا گھڑا ______ !!! ایک شہر آباد ہے سوشل ایکٹیویٹی کا ____ دنیا کے نامور ناموں کا شمارا اسمیں موجود ہے ! کہیں کسی کلی کی پوسٹنگ ہوئی دھڑ دھڑا کر کسی کی خوش آمدیں ہوئی~ انڈرسٹینڈنگ لائک آئی بی ، تین دن سما تجسس میں گزرا دودن مزید تعریفات نظر کرم ہوئی۔۔۔۔۔ ابھی شرم و حیا ساتھ تھی ، مگر چاندنی دو دن کی ہی تھی مگر میرے والا تو ایسا نہیں ____ آہاں ! پھر کیا ہوا بتانا ضروری ہے کیا سمجھو اب نہیں تو کب سمجھی بربادی کے بعد ___ !!! ایک چھوٹے گھرانے میں آہو پکار جاری تھی محلے میں شور و غل کا سما تھا ____ ! کہی باتوں کا شور کہیں لعن طعن بابا کی شہزادی خون کی نظر ہوئی سوشل ایڈیکٹ تھی شاید محبت کا شکار کیا دودن کے لیے سب کچھ لوٹا بیٹھی کیا بچی تھی اسے خبر نہیں زمانے کی ____ ! قصور کسی کا نہیں اسکا ہی اپنا تھا کیا تصویر اسکے موبائل کے اندر گھس کے لے کر گیا ؟ کس نے کہا تھا دو وہ کہتا تم مرجاؤ کیا مرجاتی تم ؟ اندھی لڑکی کیا سماج میں ہونے والے ، تماشوں سے واقف نہیں تم ! اب کیوں مری پہلے عزت کا خیال نہیں آیا جاؤں اور کہوں ___ میرے والا ایسا کہا نہیں سمجھی نہ تم کتنا کہا تھا سمجھ جاؤں !! اب فاتحہ پڑھو ______ !!! سنو سارے برے نہیں ہے ! دنیا بدی کا گھڑا ہے تم جانتی تھی نہ یہاں کچھ برے ہے ____ ، جال بنے جاتے ہیں محبتیں بدنام کی جاتی ہے پھر عمروں کا رونا ، اور روگ لگا لیتی ہوں تم سمجھی کیوں نہیں کتنا کہا تھا میں نے ، تم کتنا جانتی تھی اسے جو اعتبار کی دوڑ تھما دی مجھے بتاؤں _____ تم محبت لباس ہے چادر دینے کا نام ہے پھر سب کچھ پہلے ہی لٹا دوں گی تو کیوں پاس رکھے گا وہ تمہارا قرآن میں نہیں پڑھا کیا محرم نہ محرم کا فرق نہیں جانتی کس قدر دلفریب دھوکہ تھا نہ خود کو عزت ، کردار خاندان سب کچھ تباہ کتنا کہا تھا
یآرمہ نے، کہا تھا نہ سنبھل جاؤں _____ !!! یارمہ کے قلم سے ۔۔۔۔۔ !!!
یہ لکھنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کی تباہی ظاہر کرنا تھا عورت کو خود اپنی حفاظت کرنے ہوتی ہے کسی پر اعتبار کرنا ہی کیوں دنیاوی دھوکے خوبصورت ضرور ہوتے ہیں مگر کیا ہم حقیقت نہیں جانتے عورت کو خود کو چھپانے اور پردے کا حکم دیا گیا وہی مردوں کو اپنی نظریں جھکانے کا حکم ہے عزتیں نیلام کرکے کون سی محبتیں کی جاتی معذرت کے ساتھ ان سب چیزوں کو محبت کا نام دے کر اسے داغدار نہ کریں محبت تو پاکیزگی کا نام ہے ایک لڑکی کے ساتھ اسکے خاندان کی عزت جڑی ہوتی ہیں کیا اتنی بچی ہے کہ صحیح اور غلط کا فرق نہیں کرسکتی صرف ایک جملے پر کہ ” میرا والا ایسا نہیں ہے ” اگر وہی ایسا نکلا تو کیا کروگی !
انتخاب ۔ ماہا علی
ٹوئٹر ہینڈل۔
ماہا علی
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment