یہ مرحوم قریب ہی بیٹھا نماز پڑھ رہا تھا ۔ اس نے شائد میری آہ وزاری سن لی ، پاس آکر بولا , میں ذیادہ امیر تو نہیں ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ کی رضا کی خاطر تمہارا قرض اتارنے میں تمہاری مدد کرونگا ۔ اور پھر اس نے واقعی اپنا وعدہ پورا کیا ۔ اللہ کا فرمان ہے صاحب ! کہ کسی کے قرض کا بوجھ اتارنے والے کو اٹھارہ گنا ذیادہ ثواب ملے گا ۔ تو میں اللہ سے دعا کر رہا تھا کہ اسے بغیر گنے ، بے حساب اجر عطا فرمائے ۔ جس نے اللہ کی رضاکی خاطر میری مدد کی ۔ تو کیا میں اس کے لئے بہترین اجر کی دعا نہ کروں. وہ تو اللہ ہے صاحب ! سب کچھ کر سکتا ہے. اور میں سوچ رہا تھا ، دوسروں کو نفع دینے والے خود کب گھاٹے میں رہتے ہیں ۔ چراغ سے چراغ یونہی جلتے ہیں.
Muhammad Waseem
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment