پاکستان سے

جناب ارشد ندیم صاحب میاں چنوں پنجاب پاکستان- دوسرا حصہ

Arshad Nadeem Pakistan
Pakistani Olympian

یہ بات درست ہے کہ منزل کے اتنا قریب پہنچ کر اگر سفر رئیگاں جائے تو دکھ ہوتا ہے تکلیف ہوتی ہے خدا سے بھی شکوہ شکایت ہوتئ ہے کہ اے خدا ایسا کیوں ! کیا تھا کہ برچھی چند میٹر نہ سہی چند فٹ ہی اور آگے چلی جاتی تاریخ رقم ہو جاتی نہ جانے پھر یہ وقت آ یا نہ آئے ۔ جو ہمت طاقت جوانی آج ہے وہ آنے والے وقت میں نہیں ہو گئی مگر بطور مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ ہمیشہ اچھا کرتا ہے۔ جو مقابل تھا وہ بھی تو اللہ کی ہی مخلوق تھے اور یہ اس کے اپنے فیصلے ہیں کہ کس کو کس جگہ اور کس طرح نوازنا ہے۔ کیونکہ اللہ بہترین جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
مجھے لگتا ہے اللہ نے آپ کو میڈل سے زیادہ عزت دینی ہے آپ کو منزل تک نہیں پہچنا کیونکہ اب آپ اس قوم کے نوجوانوں کی منزل ہو۔ آپ وہ ہو جس نے اس قوم کو بتایا ہے کہ یہ بھی اک منزل ہے جہاں میں پہنچا ہوں اگر قوم کے کسی بیٹے یا بیٹی کے پاس کھلاڑی بنے کا ہنر حوصلہ اور صلاحیت ہے تو اس پر اپنا پیسہ محنت وسائل اور خاص طور پر وقت لگاؤ۔ کرکٹ کے علاوہ بھی دنیا میں کھیل ہیں جن میں پاکستان کا نام اور عزت بنائی جا سکتی ہے۔ کھیل بھی اب اک ذریعہ معاش ہے جس سے زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اب لوگوں نے آوز اٹھانی شروع کر دی ہے۔ والدیں اور تعلیمی اداروں کا بھی کہا جا رہا ہے کہ اپنے بچوں کیلیے کھیلوں کا بندوبست کریں۔ اہم شخصیات اس حوالے سے فنڈ اور پالیسی ترتیب دینے لگی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی ڈویلپمنٹ سست ہوتی ہے مگر آپ نے اک سوچ تو دی ہے اور یہ سرسید احمد خان علامہ اقبال وغیرہ جیسے لوگ ہی تھے جن نے اک سوچ پروان چڑھائی جو کہ آج پاکستان جیسی حقیقت ہے وہ پاکستان کہ جس کو آپ پر فخر ہے وہ پاکستان جس کا آپ مان ہو شان ہو اور اب پہچان بھی ہو۔
اور ان تمام باتوں کیلیے میں اپنی ذاتی حیثیت میں اور ہاکستانی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اور ساری قوم کو حوصلہ امید اور جو نئی سوچ دی ہے اس کیلیے ہم اور ہماری آنے والی نسلیں آپ کی مشکور رئیں گئی۔
فرط جذبات میں بات لمبی ہوگئی اور خط کی طوالت کا بھی احساس ہے۔ اللہ بخشے سر ریاض کو جو اردو پڑھایا کرتے تھے وہ یہ خط پڑھ لیں تو ضرور کان پکڑ کر کہیں مرزا صاحب خط ہمیشہ مختصر اور جامع ہوتا ہے نہ کہ ناول کی شکل کا۔
اس دعا کے ساتھ کہ اللہ ملک پاکستان کا حامی وناصر ہو اجازت چاہوں گا
آپ کا اک پرستار
جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ
جہلم شہر

جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ
+ posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.