پاکستان سے

جناب ارشد ندیم صاحب میاں چنوں پنجاب پاکستان- پہلا حصہ

Arshad Nadeem
Pakistani Olympian

جناب ارشد ندیم صاحب میاں چنوں پنجاب پاکستان
اسلام علیکم ،
امید ہے آپ خیریت سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہوں۔ دعاگو ہوں کہ عزتوں کا مالک آپ کو مزید عزت اور مقام دے۔ میں آپ کا اک پرستار ہوں جس کا آج سے پہلے جناب سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے۔ میں آپ کو ۷اگست کو ہی خط لکھنا چائتا تھا مگر ایسا نہ کر سکا۔ ہمارے بہت ہی پیارے دوست بھائی اور وکیل ساتھی راجہ کامران ایڈووکیٹ ۷ اگست کو ہی وفات پا گئے، ان کی اس اچانک وفات نے دل بہت اداس کر دیا۔ یقین کیجے کہ سارا دن کچھ بھی کرنے کو دل نہیں چاہا حلانکہ کہ سات تاریخ کا خصوصی انتظار تھا کہ اس دن آپ کا اولمپک میں فائنل مقابلہ ہے دعا بھی بہت کی تھی مگر کامران کی وفات ایسا سانحہ تھا کہ سب کچھ بھول گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا ۴ بجے آپ کا میچ تھا اور مجھے مغرب سے کچھ پہلے خیال آیا۔ جلدی سے گوگل کیا تو بھائی کا مقابلہ میں ۵ درجہ کا معلوم ہے۔اس کے علاوہ اک دوست کی پوسٹ نے تو بہت تو پریشان کیا جس کے مطابق ناکامی کے وقت آپ کے کوچ کا رویہ مناسب نہ تھا۔ دل جو پہلے ہی اداس تھا مزید بجھ گیا۔ اگرچہ میں نے اسی وقت سوچ لیا تھا کہ آپ کو حوصلہ افزائی کا خط لکھوں گا مگر میری کوتاہئ کہ لیں یا طبیت کا بوجھل پن کہ قلم ہی نہ اٹھا گیا۔
آج بعداز نماز فجر یہ خیال آیا کہ اک قرضہ ہے آپ کی محنت کا حوصلہ کا جو مجھ پر واجب ہے مگر واللہ جب قلم اٹھایا تو اپنےآپ سے اتنی شرمندگی محسوس ہوئی کہ اللہ کی امان، میں ۲۲ کروڑ کی آبادی میں اک نامعلوم سا شخص جس کو وکالت سیاست زاتی تعلقات کاروباری حیثیت دوست احباب اور دیگر کئی عوامل کے باوجود شائد چند سو یا ہزار لوگ جانتے ہوں اور میں اپنے آپ کو پاٹے خان سمجھتے ہوئےاس شخص کا حوصلہ بڑھانے کا سوچ رہا ہوں جا اس وقت نہ جانے ملک پاکستان بلکہ شائد دنیا میں نہ جانے کتنے لوگوں کا حوصلہ بن چکا ہے جس کی محنت لگن نے اس کو دنیا کیلیے اک مشعل راہ بنا دیا ہے۔ جس کا حوصلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان جیسی جذباتی قوم کا نمائندہ ہو کر بھی بھارت کے جیتنے والے کھلاڑی کو نہ صرف مبارکباد دیتا ہے بلکہ اس کو اپنا idol بھی قرار دیتا ہے۔ جس کا حوصلہ یہ ہے کہ وہ گاؤں کی گلیوں اپنے سکول اور دیہات کے کھیت کھلیانوں میں محنت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کرنے ٹوکیو پہنچا اور وہ بھی خانہ پوری کیلیے نہیں وائلڈ کارڈ پر نہیں بلکہ محنت لگن اور حوصلہ سے منتخب ہو کر اپنے زور   بازو سے۔ (جاری ہے) 

جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ
ضلع کچہری جہلم
۹اگست ۲۰۲۱

ٹوئٹر ہینڈل : 

JhangeerMirza@

جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ
+ posts

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.